سعد رفیق کے حلقے کے 2 پولنگ اسٹیشنز میں 1106 انگوٹھوں کے نشان ناقابل شناخت قرار

فرانزک رپورٹ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 110 اور 111 میں ڈالے گئے 1723 میں سے 617 انگوٹھوں کے نشانات قابل نشاخت قرار پائے


ویب ڈیسک February 21, 2015
این اے 125 پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دی تھی۔ فوٹو: فائل

الیکش ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران قابل شناخت انگوٹھوں کے نشانات کا ریکارڈ تصدیق کے لئے نادرا کو بھجوادیا۔

لاہور میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے کی سماعت کی، سماعت کے دوران فرانزک لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹرعامر علی حسین نے پولنگ اسٹیشن نمبر 110 اور 111 میں ڈالے گئے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق دونوں پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے گئے ایک ہزار 723 انگوٹھوں کے نشانات میں سے ایک ہزار 106 ناقابل شناخت ہیں، ٹریبونل نے617 قابل شناخت انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے ریکارڈ نادرا کو بھجواتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں این اے 125 پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |