سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات فوج کے افسران پر مشتمل کمیٹی سے کرائی جائے الطاف حسین

سانحہ بلدیہ میں ملوث عناصر کو فیکٹری کے سامنے لٹکایا جائے، قائد ایم کیو ایم

سانحہ بلدیہ کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے،الطاف حسین کی آرمی چیف سے اپیل فوٹو: فائل

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات فوج کے افسران پر مشتمل کمیٹی سے کرائی جائے۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن میں 250 سے زائد محنت کش جل کر خاکستر ہوگئے لیکن آج تک اس سانحے کی ایماندارانہ طریقےسے تحقیقات نہیں کی گئیں۔ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ پاک فوج کے 3 ایماندار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس تحقیقاتی کمیٹی سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کرائی جائیں۔ تحقیقاتی کمیٹی آرمی چیف کو بھی تفتیش کے عمل سے آگاہ رکھیں، اس واقعے میں ملوث عناصر کو فیکٹری کے سامنے خصوصی چوک بنا کر لٹکایا جائے۔

واضح رہے کہ 2012 میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک گارمںت فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story