بینک ڈکیتی ملزمان5منٹ میں45لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کیش کائونٹر اور اسٹرانگ روم سے رقم لوٹی،سیکیورٹی گارڈز زیر حراست


ایکسپریس July 14, 2012
کیش کائونٹر اور اسٹرانگ روم سے رقم لوٹی،سیکیورٹی گارڈز زیر حراست

ISLAMABAD: ڈیفنس میں ڈاکوئوں نے دن دہاڑے ایک اور بینک لوٹ لیا اور صرف 5 منٹ میں 45 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر با آسانی موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ بینک عملے کے ملوث ہونے کے شبہات قوی ہیں، ڈکیتی کے دوران موقع ملنے کے باوجود کسی نے الارم نہیں بجایا جبکہ اسٹرانگ روم کا دروازہ بھی کھلا ہوا تھا اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پی) پر عمل نہیں کیا گیا،

ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج لے جانے میں ناکام رہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں ڈاکو نجی بینک سے 45 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایس پی کلفٹن ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ کل 5 ملزمان تھے جن میں سے 2 ملزمان ہیلمٹ پہن کر بینک میں داخل ہوئے، انھوں نے اسلحے کے زور پر سیکیورٹی گارڈ، بینک کے عملے اور دیگر کھاتیداروں کو یرغمال بنایا اور کیش کائونٹر اور اسٹرانگ روم سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے،

انھوں نے مزید کہا کہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پی) کے مطابق اسٹرانگ روم کا سیف اور دروازہ بند ہونا چاہیے جبکہ اس کی چابیاں مختلف افراد کے پاس ہوتی ہیں، ڈکیتی کے وقت اسٹرانگ روم کا دروازہ کھلا ہوا تھا جوکہ بینک عملے کی کوتاہی ثابت کرتا ہے، ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج لے جانے میں ناکام رہے، ایس پی نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہے کہ بینک عملہ الارم بجایاجاسکتا تھا لیکن کسی نے بھی الارم نہیں بجایا،

انھوں نے کہا کہ بینک کے عملے سے بھی تفتیش کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ڈیفنس تھانے کے ایس ایچ او تاج محمد کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 231/12 بجرم دفعہ 395 کے تحت بینک منیجر عاطف جلیل کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے جس میں بینک سے لوٹی گئی رقم 45 لاکھ 19 ہزار 653 روپے لکھوائی گئی ہے، ایف آئی آر میں منیجر نے بیان دیا ہے کہ پہلے ایک ملزم ان کے پاس آیا اور اکائونٹ کھولنے کے بارے میں کہا جس پر انھوں نے متعلقہ افسر کے پاس بھیج دیا،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں