کپتان مصباح الحق قوت فیصلہ سے عاری دکھائی دیتے ہیںجاوید میانداد
اب بغیر موقع گنوائے وکٹ کیپنگ کے لیے سرفراز احمد کو آگے لانا ہوگا، سابق کپتان و مایہ ناز کرکٹر
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست کا ذمہ دار مصباح الحق کی کمزور کپتانی کو قرار دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر لکھے گئے اپنے مضمون میں کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کپتان مصباح الحق کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ جب ٹیم کا بولنگ اٹیک کمزور ہے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کس طرح کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 3 فل ٹائم بولر تھے جب کہ شاہد آفریدی بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر اب تک کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ یونس خان کی موجودہ فام سب کے سامنے ہے اور اس حوالے سے مصباح الحق کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ خود کو ٹیم کی ناکامیوں کے پیچھے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں آگے آکر ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنا چاہئے کیونکہ وہ اس وقت بیٹنگ فارم میں ہیں تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کپتان ہونے کے باوجود وہ قوت فیصلہ سے عاری دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بغیر موقع گنوائے وکٹ کیپنگ کے لیے سرفراز احمد کو آگے لانا ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوسرے پول میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 150 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے جب کہ اس سے قبل گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں ہار کا مزا چکھنا پڑا تھا۔