میرے خلاف جعلی مقدمات بنا کر سیاست چمکائی جارہی ہے پرویز مشرف
ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اس لیے جو ملک نہیں سنبھال سکتا اسے حکومت چھوڑ دینا چاہئے، سابق صدر
سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئےہیں جن کے ذریعے سیاست چمکائی جارہی ہے لیکن میں کسی بھی جعلی کیس سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ملک میں اسلام کے نام پربے گناہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے، موجودہ حکمران پہلی بار نہیں بلکہ چوتھی بار حکومت کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ملک میں کہیں بھی حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اس لیے جو ملک نہیں سنبھال سکتا اسے حکومت چھوڑ دینا چاہئے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ میرے خلاف جعلی مقدمات بنائےگئے ہیں جن کے ذریعے سیاست چمکائی جارہی ہے لیکن میں کسی بھی جعلی کیس سے ڈرنے والا نہیں ، مجھے دنیا بھر میں بہت عزت ملی لیکن ملک کی خاطر سب کچھ چھوڑ کر آنے کو اپنا فرض سمجھا۔