بیشتراجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی

کاروباری ہفتےکےاختتام پرلندن کی انٹر کانٹینیٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 60.22ڈالرفی بیرل پربندہوئی

لندن کی فیوچر مارکیٹ میں سفید چینی کی مئی میں فراہمی کے لیے قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 388ڈالر فی ٹن ہوگئی۔ فوٹو: فائل

خام تیل اور دھاتوں کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی۔

خام تیل کی قیمتیں امریکی ذخائر میں اضافے کی خبر سے کم ہوئیں، کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹر کانٹینیٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 60.22 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو ایک ہفتے قبل 61.19ڈالر فی بیرل رہی تھی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 52.70 ڈالر فی بیرل سے گھٹ کر 50.32 ڈالر فی بیرل پرآگئی، گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔


لندن بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے1202ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 16.80ڈالر سے گھٹ کر 16.40ڈالر فی اونس رہی، لندن پلاٹینم اینڈ پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1201ڈالر سے گھٹ کر 1166 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 786سے گھٹ کر 783ڈالر فی اونس ہوگئی، بیشتر صنعتی یا بنیادی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ہفتے کمی ہوئی۔

لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 5ہزار717ڈالر سے گھٹ کر 5 ہزار679 ڈالر فی ٹن، الومینیم کی 1847 سے گھٹ کر1810ڈالر فی ٹن، لیڈ کی 1840 ڈالر سے گھٹ کر 1776ڈالر فی ٹن، ٹین کی 17ہزار 445ڈالر سے بڑھ کر 17 ہزار 880 ڈالر فی ٹن، قلعی کی 14 ہزار 710 ڈالر کم ہو کر 14ہزار130ڈالر فی ٹن اور جست کی 2105ڈالر سے گھٹ کر 2058ڈالر فی ٹن ہوگئی، گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بھی گر گئیں، لندن کی فیوچر مارکیٹ میں سفید چینی کی مئی میں فراہمی کے لیے قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 388ڈالر فی ٹن ہوگئی۔
Load Next Story