براووکو2 مرتبہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا آئی سی سی نے بھی تنبیہ کر دی

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر انھیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر انھیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ویسٹ انڈین بیٹسمین ڈیرن براووکو پاکستان سے میچ میں 2 مرتبہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں آئی سی سی کی ڈانٹ ڈپٹ بھی سہنا پڑگئی۔


سنگل لینے کی کوشش کے دوران یونس خان کی جانب سے پوری قوت سے پھینکی گئی گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی، تکلیف کی شدت سے وہ وہیں بیٹھ گئے۔ انھیں فیلڈ میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد بیٹنگ شروع کی مگر 49 رنز بنانے کے بعد بائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوگئی جس کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔ براوو کو اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا، ان کی منگل کو زمبابوے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی تاہم وہ بدستور ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔ صرف یہی نہیں بیٹنگ کے دوران انھوں نے کچھ نازیبا الفاظ بھی کہے جو اسٹمپ مائیکروفون کے ذریعے میچ ریفری ڈیوڈ بون کے کانوں میں بھی پہنچے، جنھوں نے انھیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
Load Next Story