سینیٹ انتخابات کے بعدکابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت کاامکان

نومنتخب سینیٹرز کوبھی وفاقی کابینہ میں شامل کیاجائے گا


ملک سعید اعوان February 22, 2015
سینیٹ انتخابات کے بعد خالی ہونے والی وزارتوں کیلیے وفاقی کابینہ میںردو بدل کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سینیٹ انتخابات کے بعدوفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے، نومنتخب سینیٹرز کوبھی وفاقی کابینہ میں شامل کیاجائے گا، وزیراطلاعات سمیت 3 وزرا سینیٹ کی مدت ختم ہوتے ہی رٹائر ہوجائیں گے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کیے جانے کاامکان ہے کیونکہ سینیٹ میں جن اراکین کی مدت ختم ہورہی ہے ان میں وزیر اطلاعات پرویزرشید، سینیٹرمشاہداللہ خان اورسینیٹرعباس خان آفریدی شامل ہیں، تینوں شخصیات سینیٹ کے انتخابات میں حصہ بھی لے رہی ہیں اوران میں سے پرویز رشید اورمشاہداللہ خان دوبارہ پنجاب سے سینیٹربن جائیں گے، سینیٹ انتخابات کے بعد خالی ہونے والی وزارتوں کیلیے وفاقی کابینہ میںردو بدل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائد ایوان، قائد حزب اختلاف سمیت اہم عہدوں پر دوبارہ انتخاب ہوتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |