سونیا اور راہول کو پاکستان نواز بیانات دینے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے بی جے پی

سونیا اور راہول گاندھی بے کشتی حادثےکےواقعے پر پاکستان حامی بیان دیکر ملکی افواج کا مورال پست کیا، شرما


Online February 22, 2015
کانگریسی رہنما اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنے ملک کو بدنام کر رہے ہیں، بی جے پی۔ فوٹو : فائل

انتہا پسند بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس رہنما سونیا گاندھی کو ملک مخالف اور پاکستان نواز بیانات پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے سیکریٹری جنرل سری کانت شرما نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کشتی حادثے کے واقعے پر بھارت مخالف اور پاکستان حامی بیان دیکر ملک کی مسلح افواج کا مورال پست کرنے کے معاملے پر قوم سے معافی مانگیں۔ انھوں نے کہا کہ کشتی کے معاملے پر کانگریسی رہنما اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنے ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں