بھارت نے جنوبی افریقا کو 130 رنز سے شکست دے دی

بھارت کے 307 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


ویب ڈیسک February 22, 2015
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 3، موہت شرما اور محمد شامی نے 2،2 اور روندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے جنوبی افریقا کو 130 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میچز میں پروٹیز سے مسلسل ناکامیوں کا دامن پر لگا داغ صاف کرلیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے جس کے جواب میں پروٹیز ٹیم 40.2 اوور میں 177 پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی تباہ کن بولنگ لائن کے سامنے کوئی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں۔ صرف 12 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کوڈی کوک کی شکل میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو 7 رنز بنا سکے جس کے بعد 40 کے مجموعے پر ہاشم آملہ بھی 22 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے۔ پروٹیز کی جانب سے 5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے، اے بی ڈویلیئرز 30، فاف ڈپلوسی 55، ڈیوڈ ملر 22، جے پی ڈومنی 6، رنز بنا سکے جب کہ ویان پارنیل 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 3، موہت شرما اور محمد شامی نے 2،2 اور روندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو مقررہ 50 اوور میں بھارتی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر307 رنزبنا سکی۔جارحانہ مزاج بلے باز شیکر دھاون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے،ویرات کوہلی 46 ریہانے 79، سریش رائنا 6، ایم ایس دھونی 18 اور روندرا جدیجا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مورنی موکل نے 2 ، عمران طاہر، ڈیل اسٹین اور پارنیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شیکر دھاون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارت کو مسلسل دو کامیوں کے بعد گروپ " بی" میں 4 پوائنٹس حاصل ہوگئے ہیں جبکہ بھارت اپنے گروپ میں پہلے اور پاکستان آخری نمبرپرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں