چمن میں دھماکے سے بچہ جاں بحق 8 افراد زخمی

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔


ویب ڈیسک February 22, 2015
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تاج روڈ پر زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے تاج روڈ پر شہری علاقے میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب کھیلتا ہوا بچہ موقع پر جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاج روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے قریب کھڑی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔