سری لنکا فائنلز ہارنے کی روایت ختم کرنے کا خواہاں

اس بار ہوم گرائونڈ پر کھیل رہے ہیں، ٹرافی کا حصول اب خواب نہیں رہے گا، جے وردنے


Sports Desk October 06, 2012
اس بار ہوم گرائونڈ پر کھیل رہے ہیں، ٹرافی کا حصول اب خواب نہیں رہے گا، جے وردنے فوٹو : فائل

سری لنکن ٹیم ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ جیت کر کئی فائنلز ہارنے کی روایت ختم کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان کے بعد دوسری بار میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کرنے والی سائیڈ ہوم گرائونڈ پر ٹائٹل جیتنے کیلیے فیورٹ ہے، اسے5آئی سی سی ایونٹس کے فائنلز میں واحد فتح1996 میں ارجنا رانا ٹنگا کی زیرقیادت ون ڈے ورلڈکپ میں نصیب ہوئی تھی، اسی طرز میں 2007 اور2011 کے ٹرافی میچ میں ناکامیوں کا سامنا رہا، 2009 کے ٹی 20 فائنل میں گرین شرٹس نے اسے مات دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تھا، سری لنکاکے موجودہ کئی پلیئرز آخری چاروں فائنلز کا حصہ رہے لیکن ہر مرتبہ ٹرافی دسترس میں آنے کے بعد ان کے شوکیس کا حصہ نہیں بن پائی،اس پر سابق پلیئرز،میڈیا اور شائقین سب ہی کوتشویش ہے۔

البتہ کپتان مہیلا جے وردنے اپنی قوم کو امید دلارہے ہیں کہ ٹرافی کا حصول اب خواب نہیں رہے گا، اتوار کو کولمبو کے آر پریماداسااسٹیڈیم کے تمام 35 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، انھوں نے کہاکہ ہم بطور ٹیم کافی عرصے سے بہت کامیاب رہے جو ہمارے لیے اطمینان بخش امر ہے، ہماری ٹیم کیلیے کئی فائنلز تک رسائی پانا نہایت شاندار بات ہے کیونکہ کیریئر میں کوئی ایک فائنل کھیل پانا بھی خوش قسمتی سے کم نہیں ہوتا، انھوں نے مزید کہا کہ اس بار ہم ہوم گرائونڈ پرکھیل رہے ہیں لہذا سوچ مختلف ہوگی اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔