عمران خان سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں پرویز رشید

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کپتان چلے ہوئے کارتوسوں سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک February 22, 2015
عمران خان کی دیانت اور امانت کا پول سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناؤ سے ہوگیا، پرویز رشید فوٹو: اے پی پی/فائل

SYDNEY: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان تبدیلی لانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر دیگر جماعتوں کے سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کرکے نئی جماعت بنا رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے 50 سیاسی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کی بات کر رہے ہیں لیکن ووٹ لینے کے بعد وہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی بھول جائیں گے اور انہیں پہلی دفعہ صرف انتخابات کےموقع پرگلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اپنی جماعت بنانے کا خیال آیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ ہولڈرز میں کوئی بھی امیدوارمتوسط طبقے سے تعلق نہیں رکھتا، سارے امیدوار یا تو ارب پتی ہیں یا اعلی ترین افسر شاہی کے نمائندے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹ قابلیت، اہلیت اور جمہوری جدوجہد کی بنا پر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی دیانت اور امانت کا پول سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناؤ سے ہوگیا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کپتان چلے ہوئے کارتوسوں سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |