عمران خان سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کر کے نئی جماعت بنا رہے ہیں پرویز رشید

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کپتان چلے ہوئے کارتوسوں سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات

عمران خان کی دیانت اور امانت کا پول سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناؤ سے ہوگیا، پرویز رشید فوٹو: اے پی پی/فائل

SYDNEY:
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان تبدیلی لانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر دیگر جماعتوں کے سیاسی بھگوڑوں کو ری سائیکل کرکے نئی جماعت بنا رہے ہیں۔


آزاد کشمیر کے 50 سیاسی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کی بات کر رہے ہیں لیکن ووٹ لینے کے بعد وہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی بھول جائیں گے اور انہیں پہلی دفعہ صرف انتخابات کےموقع پرگلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اپنی جماعت بنانے کا خیال آیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ ہولڈرز میں کوئی بھی امیدوارمتوسط طبقے سے تعلق نہیں رکھتا، سارے امیدوار یا تو ارب پتی ہیں یا اعلی ترین افسر شاہی کے نمائندے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹ قابلیت، اہلیت اور جمہوری جدوجہد کی بنا پر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی دیانت اور امانت کا پول سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناؤ سے ہوگیا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کپتان چلے ہوئے کارتوسوں سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
Load Next Story