عمر بڑھنے کی رفتار کم کرنے والی چاکلیٹ تیار
چاکلیٹ کے استعمال سے بوڑھے شخص کی جلد جوان شخص کی طرح تروتازہ اور توانا نظر آئے گی، سائنسدان
ABU DHABI:
چاکلیٹ کھانا کس کو پسند نہیں بچے، بڑے اور بوڑھے سب ہی اس کے دیوانے ہوتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسی چاکلیٹ تیار کی ہے جسے کھانے سے انسان کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجائے گا۔
برطانیہ کی کیمبرج یونی ورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی چاکلیٹ تیار کی ہے جس کو کھانے کے بعد آپ کی عمر کے بڑھنے کا عمل نہ صرف کم ہوجائے گا بلکہ انسان کے چہرے پر پڑنے والی جھڑیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ سائنسدانوں کا اس چاکلیٹ کے متعلق دعویٰ ہے کہ اس کے استعمال سے انسان کے چہرے پر چھائی جُھریوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور 50 سے 60 سالہ انسان کی جلد 20 سالہ نوجوان شخص کی طرح تروتازہ اور توانا نظر آئی گی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس چاکلیٹ کا تجربہ 50 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں پر کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کی جلد 20 سے 30 سال کی عمر کے افراد کی طرح جوان ہوگئی، اس چاکلیٹ کو استعمال کرنے والے افراد کا بھی کہنا ہے کہ اس چاکلیٹ کے استعمال سے ان کی جلد پر بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔