جام شورو کے قریب وین کا سلنڈر پھٹنے سے 10 مسافر جاں بحق متعدد زخمی

مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے اس میں آگ لگ گئی


ویب ڈیسک February 22, 2015
وین میں آگ لگنے سے بعض مسافر بری طرح جھلس چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے،اسپتال ذرائع فوٹو:فائل

مسافر وین میں آگ لگنے سے 10 مسافر جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی کہ نوری آباد کے قریب گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے اس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 5 زخمی زخموں کی تاب نہ لوتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید چند مسافروں کی بری طرح جھلسنے کے باعث حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کرکے واقعے کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔