سنجیدہ موضوعات پر فلم بنانے کی اشد ضرورت ہے راحت کاظمی

’’زندہ بھاگ‘‘جیسی فلم بنانا چاہتا ہوں جو عالمی سطح پر مقام بنانے میں کامیاب ہو سکے، راحت کاظمی

’’زندہ بھاگ‘‘جیسی فلم بنانا چاہتا ہوں جو عالمی سطح پر مقام بنانے میں کامیاب ہو سکے، راحت کاظمی فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
پاکستان ڈرامہ، فلم و تھیٹر کے سینئر اداکار راحت کاظمی نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم اندسٹری اپنے احیاء کی طرف ترقی سے گامزن ہے، جس کی مجھے دلی خوشی ہے، انڈسٹری میں بہت بہترین کام ہو رہا ہے۔


نئے نوجوان تخیلقی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور فلم و ڈائریکشن پڑھ کر انڈسٹری میں آرہے ہیں لیکن ہمیںسنجیدہ موضوعات پر فلم بنانے کی اشدضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میں فلم کے لیے سنجیدہ موضوع کی تلاش میں ہوں جب میری تلاش مکمل ہوجائے گی تو میں فلم پر کام شروع کردوں گا، فلم ''زندہ بھاگ''مجھے بہت پسند آئی تھی اور میں چاہتا ہوں کہ اسی طرح کی فلم بناؤں جو عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو سکے اور پاکستانی ڈراموں کی طرح پاکستانی فلمیں بھی دنیا میں اپنا لوہا منوا سکیں۔
Load Next Story