اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فریدہ پنٹو نے ’’گرل رائزنگ انڈیا‘‘ مہم کا آغاز کردیا

مہم کا مقصد لڑکیوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرنا اور انہیں تعلیم یافتہ بنانا ہے، اداکارائیں

نئی دہلی : پریانکا چوپڑا اور فریدہ پنٹو کی لڑکیوں کی تعلیمی مہم سے متعلق پریس کانفرنس کا ایک منظر۔ فوٹو: آئی بی این

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور فریدہ پنٹو نے ''گرل رائزنگ انڈیا'' مہم کا آغاز کردیا۔


بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مہم کا مقصد بھارت میں لڑکیوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرنا ہے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران پریانکا چوپڑا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس مہم کا حصہ بنی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم یافتہ کریں گے اس سے خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی اور ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کریں گی۔

اس موقع پر اداکارہ فریدہ پنٹو نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنایا جائے اور ہم ایسا کر کے دنیا کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
Load Next Story