بھارتی ڈاکٹر شوقین لوگوں کی آنکھوں میں سونا سجانے لگا

بھارتی ڈاکٹر نے نینو گولڈ پارٹیکلز کو آنکھوں میں لگائے جانے والے کنٹیکٹ لینز کا حصہ بنادیا ہے


Net News February 23, 2015
ان لینزز کی قیمت 15 لاکھ سے 18 لاکھ روپے تک ہے اور ڈاکٹر شیکھر سونے کے علاوہ ہیرے سے مزئین کنٹیکٹ لینز بھی تیار کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

انسان ہمیشہ سے سونے کے زیورات کا شوقین رہا ہے لیکن شاید آپ نے کبھی بھی آنکھوں میں پہنے جانے والے زیورات کے بارے میں نہیں سنا ہوگا۔

بھارت میں ایک مشہور ڈاکٹر نے نینو گولڈ پارٹیکلز (سونے کے غیر معمولی حد تک چھوٹے ذرات) کو آنکھوں میں لگائے جانے والے کنٹیکٹ لینز کا حصہ بنادیا ہے اور یوں آنکھوں میں پہننے کے لیے زیور تیار کردیا ہے۔ ڈاکٹر چندر شیکھر ایک عرصے سے ایسے کنٹیکٹ لینز تیار کررہے ہیں کہ جن میں ایک باریک پرت کے نیچے سونے کے زرات موجود ہوتے ہیں جو پہننے والے کی آنکھ میں چمکتے نظر آتے ہیں۔

ان لینزز کی قیمت 15 لاکھ سے 18 لاکھ روپے تک ہے اور ڈاکٹر شیکھر سونے کے علاوہ ہیرے سے مزئین کنٹیکٹ لینز بھی تیار کرتے ہیں۔ ان کے ادارے شیکھر آئی ریسرچ میں 24 قیراط سونے سے مزئین کنٹیکٹ لینز خصوصی طور پر تیار کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کی مقبولیت خاصی زیادہ ہے۔ اب وہ بھارت سے باہر مغربی ممالک میں بھی یہ لینز فروخت کے لیے پیش کررہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ مغربی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں