بھارتی ڈاکٹر شوقین لوگوں کی آنکھوں میں سونا سجانے لگا
بھارتی ڈاکٹر نے نینو گولڈ پارٹیکلز کو آنکھوں میں لگائے جانے والے کنٹیکٹ لینز کا حصہ بنادیا ہے
انسان ہمیشہ سے سونے کے زیورات کا شوقین رہا ہے لیکن شاید آپ نے کبھی بھی آنکھوں میں پہنے جانے والے زیورات کے بارے میں نہیں سنا ہوگا۔
بھارت میں ایک مشہور ڈاکٹر نے نینو گولڈ پارٹیکلز (سونے کے غیر معمولی حد تک چھوٹے ذرات) کو آنکھوں میں لگائے جانے والے کنٹیکٹ لینز کا حصہ بنادیا ہے اور یوں آنکھوں میں پہننے کے لیے زیور تیار کردیا ہے۔ ڈاکٹر چندر شیکھر ایک عرصے سے ایسے کنٹیکٹ لینز تیار کررہے ہیں کہ جن میں ایک باریک پرت کے نیچے سونے کے زرات موجود ہوتے ہیں جو پہننے والے کی آنکھ میں چمکتے نظر آتے ہیں۔
ان لینزز کی قیمت 15 لاکھ سے 18 لاکھ روپے تک ہے اور ڈاکٹر شیکھر سونے کے علاوہ ہیرے سے مزئین کنٹیکٹ لینز بھی تیار کرتے ہیں۔ ان کے ادارے شیکھر آئی ریسرچ میں 24 قیراط سونے سے مزئین کنٹیکٹ لینز خصوصی طور پر تیار کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کی مقبولیت خاصی زیادہ ہے۔ اب وہ بھارت سے باہر مغربی ممالک میں بھی یہ لینز فروخت کے لیے پیش کررہے ہیں جس کی وجہ سے کچھ مغربی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔