افغان بولر شاپور زدران نے سری لنکن اسٹار مہیلا جے وردنے کا بیٹ توڑ دیا

23ویں اوور میں شاپور کی زوردار گیند پر مہیلا نے دفاعی شاٹ کھیلنے کی کوشش تو ان کا قابل اعتماد بیٹ دو ٹکڑے ہوگیا

ڈونیڈن: افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے بیٹ ٹوٹنے پر محو حیرت۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے بولر شاپور زدران نے مہیلا جے وردنے کا بیٹ ہی توڑ ڈالا، 23ویں اوور میں ان کی زوردار گیند پر مہیلا نے دفاعی شاٹ کھیلنے کی کوشش تو ان کا قابل اعتماد بیٹ دو ٹکڑے ہوگیا۔


انھوں نے حیرت سے ٹوٹے ہوئے بیٹ کو دیکھا، اس موقع پر وہ کافی مایوس دکھائی دیے، انھیں دوسرا بیٹ دیا گیا، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا کہا کہ وہ 41 رنز پر کھیل رہے تھے نئے بیٹ سے مزید 59 رنز بناکر جے وردنے نے سنچری مکمل کی۔
Load Next Story