ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار ورنون فلینڈر کا اسکین ٹیسٹ آج ہوگا

فلینڈر بھارت کیخلاف میچ میں بھی صرف 4 اوورز بولنگ کراپائے جس پر تکلیف کے سبب انھیں میدان سے باہر جانا پڑگیا


Sports Desk February 23, 2015
فلینڈر بھارت کیخلاف میچ میں بھی صرف 4 اوورز بولنگ کراپائے جس پر تکلیف کے سبب انھیں میدان سے باہر جانا پڑگیا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی پیسر ورنون فلینڈر لیفٹ ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار ہوگئے۔

وہ بھارت کیخلاف میچ میں بھی صرف 4 اوورز بولنگ کراپائے جس پر تکلیف کے سبب انھیں میدان سے باہر جانا پڑگیا، جس کے بعد وہ فیلڈنگ کیلیے میدان میں نہیں آسکے لیکن بعدازاں ٹیم کی ضرورت کے پیش نظر انھیں بیٹنگ کرنا پڑی تھی، ان کا اسکین ٹیسٹ پیر کو ہوگا، جنوبی افریقہ اپنے چار فرنٹ لائن بولرز میں سے ایک سے محروم ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل ان کے اسٹار بولر ڈیل اسٹین کو بھی فلو اوروائرس کا سامنا رہا تھا، فلینڈر کو میچ سے قبل بھی ہیمسٹرنگ میں تکلیف تھی تاہم جمعے کو ٹیم اسٹاف نے ضروری طبی امداد دی تھی، جس کے بعد وہ بھارت سے میچ کیلیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں