ڈونیڈن میں سری لنکا اور افغان مقابلے کو محض 2711 شائقین میسر آسکے

افغان ٹیم نے اس مقابلے میں 233 کا تعاقب کرنیوالے سری لنکن کو 51 پر 4 آؤٹ کرکے مشکلات سے دوچار کیا تھا


Sports Desk February 23, 2015
افغان ٹیم نے اس مقابلے میں 233 کا تعاقب کرنیوالے سری لنکن کو 51 پر 4 آؤٹ کرکے مشکلات سے دوچار کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

میلبورن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں 86,876 افراد موجود تھے تو دوسری جانب سری لنکا اور افغانستان کے ٹاکرے کو ڈونیڈن میں محض 2711 شائقین ہی میسر آئے۔

مقامی افراد نے دونوں ٹیموں کے جھنڈے تھام رکھے تھے، افغان ٹیم نے اس مقابلے میں 233 کا تعاقب کرنیوالے سری لنکن کو 51 پر 4 آؤٹ کرکے مشکلات سے دوچار کیا تھا، تاہم مہیلا جے وردنے نے سنچری داغ کر ٹیم کو اپ سیٹ سے بچالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں