آنے والے چیلنجز میں سہیل اور عرفان کو وقار وسیم کی تیکنیک اپنانا ہوں گی ایان بشپ

پے درپے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سابق ویسٹ انڈین پیسر

پے درپے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سابق ویسٹ انڈین پیسر فوٹو: فائل

سابق ویسٹ انڈین پیسر ایان بشپ نے کہا ہے کہ پے درپے شکست کے باوجود پاکستان ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، گرین شرٹس کو آنے والے چیلنجز کیلیے اپنی بولنگ اور فیلڈنگ کے معیار کو بہت زیادہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔


ماضی میں کالی آندھی کا حصہ رہنے والے بشپ نے کہا کہ مصباح الحق ذمے دار کپتان ہیں اور وہ مخالف ٹیم کو آسانی سے میچ جیتنے نہیں دیتے لیکن پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے باقی میچزمیں اپنی بولنگ پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، بشپ کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی موجودگی میں پاکستان کے پاس بہترین بولنگ اٹیک تھا اور دونوں کے پاس 'یارکر' کی صورت میں ایسا ہتھیار تھا جو مخالف ٹیموں کو بے بس کر دیتا تھا،سابق ویسٹ انڈین بولر نے مزید کہا کہ موجودہ کرکٹ کافی بدل چکی ہے لیکن پاکستانی بولرز محمد عرفان اور سہیل خان کو اپنے سابق اسٹارز وسیم اور وقار کی تیکنیک اپنانا ہوں گی۔
Load Next Story