عراق میں پہلی مرتبہ خاتون میئر ڈاکٹر زکرہ علواش کا تقرر

زکرہ علواش پیشے کے اعتبار سے سول انجنیئر اور وزارت اعلی تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل ہیں


آن لائن February 23, 2015
ڈاکٹر زکرہ علواش کا عہدہ کابینہ کے وزیر کے برابر ہوگا اور وہ براہ راست وزیراعظم حیدر العبادی کے تحت کام کریں گی۔ فوٹو: فائل

عراق کی حکومت نے پہلی مرتبہ ایک خاتون زکرہ علواش کو بغداد کا میئر مقرر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زکرہ علواش پیشے کے اعتبار سے سول انجنیئر اور وزارت اعلی تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل ہیں، وہ عراق میں میئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں، ان کا عہدہ کابینہ کے وزیر کے برابر ہوگا اور وہ براہ راست وزیراعظم حیدر العبادی کے تحت کام کریں گی، بلدیہ بغداد کے ذرائع کے مطابق انھوں نے اتوار سے اپنی نئی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

عراقی حکومت کے ترجمان رفید جبوری نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عبادی نے بغداد کے میئر نائم عبوب کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر زکرہ علواش کو مقرر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں