تنقید کے باوجود آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا دفاع

بے شمار ماہر شماریات نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ گروپ مرحلے میں ملنے والے پوائنٹس ٹیموں کیلیے اگلے مرحلے ۔۔۔، ڈیوڈ رچرڈسن


Sports Desk October 06, 2012
بھارتی کپتان دھونی نے ورلڈ کپ فارمیٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چار میچز جیتنے کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوئے۔ فوٹو فائل

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے تمام تر تنقید کے باوجود ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کا دفاع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بے شمار ماہر شماریات نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ گروپ مرحلے میں ملنے والے پوائنٹس ٹیموں کیلیے اگلے مرحلے میں مدد گار بنانے چاہئیں، ایسا کرنا مزید پیچیدگیوں کا سبب بنتا لہذا ہم نے تجویز پر عمل نہ کیا، ہم اسے غیرمنصفانہ خیال کررہے تھے کیونکہ ایسا کرنے میں سپر ایٹ میں پہنچنے والی چند ٹیموں کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا۔

انھیں باہمی مقابلے کی صورت میں نقصان پہنچتا اور مقابلہ برابری کی سطح پر نہیں رہتا۔ واضح رہے کہ بھارتی کپتان دھونی نے ورلڈ کپ فارمیٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چار میچز جیتنے کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز محض ایک فتح کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، واضح رہے کیریبیئن ٹیم کو ایک میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں جیت نصیب ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔