گورنر گلگت بلتستان کی اسمبلی رکنیت ختم ہوچکی ہے ماہرین قانون

آرٹیکل 103 کے مطابق کسی رکن اسمبلی کو گورنر لگایا جائے تو رکنیت ختم ہوجاتی ہے۔


شبیر حسین February 23, 2015
برجیس طاہر کا استعفیٰ نہ دیناغیرقانونی ہے، اقدام چیلنج ہوسکتا ہے، آئینی ماہرین۔ فوٹو: فائل

قانونی ماہرین کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس طاہر کے گورنر گلگت بلتستان مقرر ہونے پر ان کی اسمبلی رکنیت ختم چکی ہے،برجیس طاہرکی اسمبلی رکنیت چیلنج ہوسکتی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق پاکستانی آئین کے آرٹیکل 103 میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر کسی رکن قومی اسمبلی یا رکن صوبائی اسمبلی کو کسی صوبے کا گورنر مقرر کردیا جائے تو اسی دن سے اس کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح کسی بھی صوبے کا گورنر اس وقت تک قومی اسمبلی یا کسی صوبائی اسمبلی کاانتخاب لڑنے کا اہل نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ گورنر کے عہدے سے مستعفی نہیں ہو جاتا۔ تاہم مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے آئین پاکستان کی آرٹیکل 103 کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے چوہدری محمد برجیس طاہر کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ لئے بغیرگورنر گلگت بلتستان مقرر کردیا ہے۔

برجیس طاہر کو گورنر گلگت بلتستان بنے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگرالیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کی لاعلمی کے باعث ان کی اسمبلی رکنیت بھی موجود ہے اوروہ وفاقی وزیرکاعہدہ بھی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں ۔آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس غیرآئینی فیصلے کوکسی بھی عدالت میں چیلنچ کیا جاسکتا ہے اور برجیس طاہر کی رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔