دہشت گردی کےمقابلہ کے لئے میڈیا اور تعلیمی ادارے کردارادا کریں سعودی مفتی اعظم

دہشت گرد اپنے غیرانسانی کاموں کو اسلام سے جوڑتے ہیں۔سعودی مفتی اعظم


این این آئی February 23, 2015
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا اور تعلیمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔فوٹو: فائل

KARACHI: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اسلامی فریضہ ہے اور اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا اور تعلیمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار گفتگو میں انھوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے مذہب کے غلط استعمال سے اسلام کا تشخص بری طرح مجروح ہوا ہے۔ دہشت گرد اپنے غیرانسانی کاموں کو اسلام سے جوڑتے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یہ منافق جھوٹ بول رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں