مذہبی تعلیمات کی پسند و ناپسند پر مبنی تشریح شدت پسندی کی وجہ ہے خطیبِ جامعہ الازہر

خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صیہونیت کا ساتھ دینے والا نیا عالمی نوآبادیاتی نظام ہے، شیخ احمد الطیب


ویب ڈیسک February 23, 2015
ہمیں درس گاہوں سےایسےعوامل کوختم کرناہوگا جو اپنے علاوہ دیگر مسلمانوں کو بےعقیدہ قراردیتے ہیں،شیخ احمد الطیب فوٹو: فائل

عالم اسلام کی اہم درس گاہ جامعہ الازہر کے خطیب اعلی شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ پسند و ناپسند پر مبنی قرآن و سنت کی تشریحات شدت پسندی کی بنیادی وجہ ہے۔

مکہ مکرمہ میں 'اسلام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ' کے عنوان سے جاری بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کے دوران جامعہ الازہرکے خطیبِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قرآن اور رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات سے ناسمجھی نےعدم برداشت کو فروغ دیا جب کہ مسلم اُمہ کے اتحاد کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی درس گاہوں میں موجود ایسے عوامل اور محرکات کو ختم کریں جو اپنے علاوہ دیگر مسلمانوں کو بے عقیدہ قراردیتے ہیں۔

شیخ احمد الطیب نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے ظلم و بربریت کا راستہ اپنایا ہے، خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صیہونیت کا ساتھ دینے والا نیا عالمی نوآبادیاتی نظام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں