پشاور میں تاجروں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے والی طالبہ گرفتار

ملزمہ نے کالعدم تنظیم سے وابستگی ظاہر کرکے ایک تاجر سے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا، پولیس


ویب ڈیسک February 23, 2015
ملزمہ نے اپنے رشتہ داروں کو بھی دھمکیاں دیں جب کہ گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے،پولیس۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پولیس نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ماشکیل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجروں کی شکایت پر گیارہویں جماعت کی طالبہ کو بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ موبائل فون میں وائس چینجر کے ذریعے تاجروں کو دھمکیاں دیتی اور کالعدم تنظیموں سے اپنی وابستگی ظاہر کر کے ان سے بھتہ وصول کرتی تھی جب کہ ملزمہ نے ڈرا دھمکا کر ایک تاجر سے 10 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار طالبہ بھتہ وصولی کے بعد اپنی جگہ تبدیل کرتی رہتی اور بھتہ نہ دینے پر تاجروں کے بچوں کے اغوا کی دھمکیاں بھی دیتی۔

اے ایس پی فقیرآباد کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج ہے جب کہ گزشتہ 3 ماہ سے اس کی تلاش جاری تھی تاہم موبائل کال ٹریس کرتے ہوئے اسے ماشکیل سے حراست میں لے لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمہ نے اپنے رشتہ داروں کو بھی دھمکیاں دیں جب کہ گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں