شام میں کرد فوج نے 20 سے زائد داعش جنگجوؤں کو ہلاک کردیا

شامی کرد فوج نے داعش کو عراقی سرحد کے قریب واقع علاقے سے بھی پسپا کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے


ویب ڈیسک February 23, 2015
شامی کرد فوج اورداعش کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 8 افراد بھی ہلاک ہوئے،تنظیم انسانی حقوق فوٹو؛گیٹی امیج

شام کی کرد فوج نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران داعش کے 20 جنگجوہلاک کرکے مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کرد فوجیوں کے ہاتھوں 12 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ شہریوں کی حفاظت پر مامور کرد ملیشیا کے ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجوؤں کی تعداد 20 سے زائد ہے۔

دوسری جانب عراقی کرد فوج کی مدد سے شامی کردوں نے داعش کو عراقی سرحد کے قریب واقع علاقے سے پسپا کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ کارووائی کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 8 افراد بھی ہلاک ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |