سانحہ پشاور کا ایک اور مرکزی ملزم تاج محمد عرف رضوان گرفتار آئی ایس پی آر

تاج محمد عرف رضوان اسکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ایک گروپ کا سربراہ تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 23, 2015
تاج محمد پشاور کے نواحی گاؤں میں آئی ڈی پی بن کے رہ رہا تھا۔ فوٹو: این این آئی

سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کے ایک گروپ کے سربراہ تاج محمد عرف رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے ایک گروپ کا سربراہ عتیق الرحمان عرف عثمان تھا، جسے پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دوسرے گروپ کا سربراہ تاج محمد عرف رضوان تھا جس کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے تاہم وہ پشاور کے نواحی گاؤں میں آئی ڈی پی بن کے رہ رہا تھا۔ جسے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاج محمد شمالی وزیرستان اور پشاورمیں دہشت گرد سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا اور اس نے 2008 سے کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں