بھارت کے پولیو فری ہونے کے دعوے کھوکھلے نکلے

بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں پولیو کے دو مشتبہ کیسز سامنے آگئے


ویب ڈیسک February 23, 2015
گزشتہ سال عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت کو پولیو فری ملک قرار دیا گیا تھا، فوٹو : فائل

WASHINGTON: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو فری قرار دیئے جانے کے بعد بھی بھارت سے پولیو کے 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پولیو کے دو مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں دو بچوں میں پولیو کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی عمر 2 سال ہے جن کے خون کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ کے بعد ہی ان میں پولیو کی تصدیق سے متعلق حتمی بات کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں بھرپور پولیو مہم کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسے پولیو فری ملک قرار دیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں