صوبے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کریں وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک February 23, 2015
وزیراعظم نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے پنجاب حکومت کی اقدامات کی تعریف کی، فوٹو: پی آئی ڈی

لاہور: وزیراعظم نوازشریف نے صوبوں پر زور دیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو تیز بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی اور امن وامان کی مجموعی صورت حال سمیت دہشت گردی کے تدارک کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ اس موقع پر ملک میں بجلی اور گیس کے نئے منصوبے بھی زیر غور آئے۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں قومی نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے پنجاب حکومت کی اقدامات کی تعریف کی جب کہ اس موقع پر انہوں نے دیگر صوبوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں