ماسٹرز اور گریجویٹ افراد بھی خاکروب بھرتی ہونے لگے
ماتحت عدالتوں میں دفتری عملے کی اسامیاں پرہوجانے کے باعث کئی تعلیم یافتہ نوجوان خاکروب بھرتی ہوگئے.
ماتحت عدالتوں میں دفتری عملے کی اسامیاں پر ہوجانے کے بعد خاکروب ہی بھرتی ہوگئے۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے باوجود اہلیت پر ملازمت تو نہ مل سکی لیکن کم از کم گھر کا چولہا تو جل رہا ہے،تفصیلات کے مطابق حالیہ ماتحت عدلیہ میں پیش کار،کلرک،اسٹینو گرافرز، بیلف سمیت دیگر درجنوں اسامیوں کو پر کیا گیا ہے، غربت اور بے روزگاری کے باعث ماسٹرز اور گریجویٹ افراد کے خاکروب بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ہری چند جو کہ ضلع ویسٹ میں بطور خاکروب بھرتی ہوا وہ بی کام کا طالبعلم ہے، سنجے اور دنیش نے بھی بی کام پاس کیا ہے۔
ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے کلرک اور بیلف اور پیش کار کیلیے درخواست دی تھی لیکن ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد نے مذکورہ اسامیوں کیلیے درخواستیں اور انٹرویو دیے تھے لیکن انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ غریب اور کافی عرصے سے بے روزگار تھے اور خاکروب کی اسامی کیلیے انھیں آفر ہوئی جو انھوں نے قبول کی، ان کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود انھیں کوئی سرکاری ملازمت نہیں ملی لیکن گھر کا چولہا جلانے کیلیے جو نوکری ملی اسے بخوشی قبول کرلیا، اس کے علاوہ متعدد ماسٹرز اور گریجویٹ نائب قاصد بھرتی ہوئے ہیں۔