کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز

مہم کے دوران 5سال کے 6 لاکھ 85 ہزار بچوں کو حفاظتی خوراک پلائی جائے گی.


Staff Reporter February 24, 2015
ملکی تاریخ میں پہلی بارریل گاڑی میں بھی پولیوامونائزیشن ڈیسک قائم کردی گئی: فوٹوفائل

کراچی کی 49یونین کونسلوں میں3 روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا جو 26فروری تک جاری رہے گی۔

ای پی آئی کے صوبائی منیجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق مہم کے دوران 5سال کے 6 لاکھ 85 ہزار بچوں کو حفاظتی خوراک پلائی جائے گی، اس سلسلے میں تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انسداد پولیومہم کے لئے رضاکاروں کومکمل تحفظ کی فراہمی کیلیے پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں،

پولیوجیسی موذی بیماری پرقابوپانے کے لیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روٹری کلب کراچی نے ٹرین میں باقاعدہ طو ر پر پولیو امونائزیشن ڈیسک قائم کر دی جس کے تحت دوران ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں