معین سے بازپرس ہوگی ٹیم سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوئی ریاض پیرزادہ

یونس جیسے سینئر کھلاڑی سے اوپننگ اور ایک ہی مرتبہ دونوں سائیڈ سے لیگ اسپنر سے بولنگ نہیں کروانی چاہیے تھی، وفاقی وزیر


Numainda Express February 24, 2015
غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے سے ہمارے کھیلوں کے حالات بہتر ہو جائیں گے، ریاض حسین۔ فوٹو: فائل

SYDNEY: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلیے قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا جب کہ چیف سلیکٹر معین خان سے جواء کھیلنے کے بارے میں بازپرس کی جائے گی۔

اسلام آبادم میں 12ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2015 کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی ٹیموں کے نہ آنے سے ہمارے کھلاڑی تربیت کے فقدان کی وجہ سے مناسب کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے، ایشیئن بیس بال چیمپئن شپ میں غیر ملکی ٹیموں کی شرکت خوش آئند اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آمد پر خوش آمدیدکہتے ہیں اور انھیں پاکستان میں اپنے وطن جیسا ماحول ملے گا، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس ایونٹ کیلیے عمدہ انتظامات کیے ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستانی کھیل مشکلات کا شکار رہے ہیں، غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد سے دیگر کھیلوں کی ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے سے ہمارے کھیلوں کے حالات بہتر ہو جائیں گے، ہماری کرکٹ ٹیم کم بیک کرے گی، یونس خان جیسے سینئر کھلاڑی سے اوپننگ اور ایک ہی مرتبہ دونوں سائیڈ سے لیگ اسپنر سے بولنگ نہیں کروانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوئی جب کہ ٹیم منیجر معین خان سے جوئے کے اڈے جانے پر باز پرس ہو گئی۔

ہاکی کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ کیلیے بیرون ممالک نہیں بھجوا پا رہے، ہاکی کیلیے فنڈز کی سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ بھجوائی جا چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں