24 گھنٹے میں 4 پولیس افسران کی موتاولمپکس کے میزبان ریو میں حکام پریشان
ایک پولیس افسر کو 7 گولیاں ماری گئیں جب کہ شمالی شہر بیاکسڈا میں سول پولیس انسپکٹر کو بھی قتل کر دیا گیا
ریو اولمپکس 2016 کی میزبانی کیلیے منتخب ریو ڈی جنیرو میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں پُرتشدد واقعات میں 4 پولیس آفیسرز موت کے گھاٹ اترگئے.
اتوار کی شب ایک پولیس افسر کو 7 گولیاں ماری گئیں، اس سے تقریباً24 گھنٹے قبل فلومینس کے شمالی شہر بیاکسڈا میں سول پولیس انسپکٹر کو بھی قتل کیاگیا تھا۔ ریو کے مشہور ساحل نیٹوری پر بھی ایک پولیس افسر کو موت کی نیند سلادیاگیا، وہ کارنیول چیمپئنز پریڈ میں ڈیوٹی کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا، چوتھے پولیس افسر کی موت کا واقعہ نووا ایگاسو میں بیکری پر لوٹ مار کی واردات کے دوران پیش آیا، ریو حکام نے ان واقعات پر شہر کے مضافاتی علاقوں میں موجود جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔