1992 ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا گرانٹ ایلیٹ

میچ دیکھنے پر اسکول سے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا جس کے بعد ہی پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا، ایلیٹ


Sports Desk February 24, 2015
میچ دیکھنے پر اسکول سے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا جس کے بعد ہی پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا، ایلیٹ۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے انکشاف کیا کہ 1992 ورلڈ کپ کا ایک میچ دیکھنے پر انھیں اسکول سے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔

ایلیٹ جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے مگر پھر گاؤٹنگ سے کنٹریکٹ تنازع ہوا، انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش دل میں لیے وہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے اور یہاں سے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا تو میری والدہ نے مجھے چھٹی کرنے کی اجازت دے دی لیکن اسکول نے اطلاع نہ کرنے پر مجھے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا، تب ہی میں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں