ایکسپریس پبلیکیشنز کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

سری لنکا، افغانستان اور بھارت، افریقہ میچوں میں لاہور کے حسن، اوکاڑہ کے اصغر اور قصورکی 7 سالہ حمنہ نے انعامات جیت لیے

ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈز پاکستان کی جانب سے لاہور میں حسن کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ مس شرمین خرم، قصور میں حمنہ کو نمائندہ ایکسپریس مہر جاوید اور اوکاڑہ میں چوہدری اصغر کو نمائندہ ایکسپریس راناعتیق انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس پبلیکیشنز، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ فوڈ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں اتوار کو کھیلے گئے سری لنکا اور افغانستان کے میچ میں لاہور کے حسن نے3 میں سے2 سوالات کے جواب دے کر بڑی فوڈ فیکٹری جیت لی، اسی میچ کے حوالے سے اوکاڑہ کے چوہدری محمد اصغر نے ایک سوال کا جواب دے کر چھوٹی فوڈ فیکٹری جیتی۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے میچ میں قصور کی 7 سالہ حمنہ نے ایک سوال کا جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ لاہور میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ مس شرمین خرم اور قصور، اوکاڑہ میں نمائندگان ایکسپریس مہر جاوید اور رانا عتیق نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔




اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یا کھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ ڈسٹر کٹ رپورٹر کے مطابق قصور کے ایک دور دراز کے گاؤں سے تعلق رکھنے والی دوسری کی طالبہ حمنہ نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''جوش جگا دے'' کرکٹ ورلڈ کپ انعامی اسکیم میں جوسر بلینڈر جیت لیا۔

حمنہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس نے میری اور میری امی کی دلی خواہش پوری کر دی، ہمارے گھر میں فوڈ فیکٹری نہیں تھی اور جب بھی میں اپنی امی کو جوس بنانے کا کہا تو امی کہتیں دعا کرو کہ اللہ ہمیں جوسر دے تو میں آپکو جوس پلاؤں گی، اللہ تعالی نے ایکسپریس پبلکیشنز کے ذریعے میری دعا سن لی، شکریہ ایکسپریس۔ یاد رہے کہ ایکسپریس کی ورلڈ کپ انعامی اسکیم شروع ہونے کے بعد ایک ہفتہ سے کم عرصہ میں قصور کے 3 خوش نصیبوں نے انعامات جیت لیے ہیں۔ اوکاڑہ سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق چوہدری محمد اصغر گجر ضلعی الیکشن آفس میں بطور آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔



اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ایکسپریس پبلیکیشنز نے ورلڈ کپ میں انعامات کی برسات کر کے انپے ناظرین اور قارئین کے دل جیت لیے ہیں۔ واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے '' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story