یونیورسٹی طالبہ کا قتل مرکزی ملزمہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار
ملزم لاش کو سوٹ کیس میں بند کرکے شیراکوٹ کے علاقہ میں بس سٹینڈ پر پھینک کرفرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے سرکاری جامعہ کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش بس اسٹینڈ پر پھینکنے والی مرکزی ملزمہ کو اس کے 5ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
مقتولہ کی شناخت ہونے پر پولیس نے مقتولہ کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کی لوکیشن ٹریس کرکے ملزموں کو گرفتار کیا، گرفتار ہونیوالوں میں مرکزی ملزمہ طوبیٰ،اس کے ساتھی عثمان اور اعجازو دیگر شامل ہیں، ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایازسلیم کا کہنا ہے کہ گروہ کے باقی ارکان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا، یہ گروہ انتہائی خطرناک ہے جو نوجوان لڑکیوں کو فیشن کی دنیا میں لے جانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کرتا ہے اور پھر قتل کرکے غائب ہوجاتا ہے۔
ملزم لاش کو سوٹ کیس میں بند کرکے شیراکوٹ کے علاقہ میں بس سٹینڈ پر پھینک کرفرار ہوگئے تھے، ملزموں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے عمل میں آئی، سیالکوٹ کی اریبہ ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی،ماڈلنگ کا شوق اس کو ماڈل ٹاؤن کی طوبیٰ تک لے گیا جہاں اس کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔