اسلام آباد ایئرپورٹ پر بینکاک اور دبئی جانے والے 2 مسافروں سے منشیات برآمد

دونوں مسافروں کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 35 کیپسول برآمد ہوئے ہیں، اے این ایف

دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے فوٹو: فائل

KARACHI:
بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف پروازوں کے ذریعے بینکاک اور دبئی جانے والے 2 مسافروں سے ہیروئن برآمد کرلی۔


اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بینکاک اور دبئی جانے والی الگ الگ پروازوں کے 2 مسافر پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسول لے جارہے تھے۔ اے این ایف حکام نے دونوں مسافروں کے پیٹ سے 35 کیپسول برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
Load Next Story