ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ اپنے عہدے سے مستعفی

ذاتی مصروفیات کی بنا پر ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتا، حنیف کھٹانہ


ویب ڈیسک February 24, 2015
حنیف کھٹانہ کے مستعفی ہونے کے بعد صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ ایک بار پھر خالی ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حنیف کھٹانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوائے جانے والے استعفے میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتے اس لئے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا جائے، حنیف کھٹانہ کے مستعفی ہونے کے بعد صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ ایک بار پھر خالی ہوگیا ہے جس پر حکومت کو جلد کسی نئے شخص کا تقرر کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں