مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج

علی روحیل نے گزشتہ روز گالف کنٹری کلب کے گارڈ کو گاڑی کی تلاشی لینے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


ویب ڈیسک February 24, 2015
علی روحیل نے گزشتہ روز گالف کنٹری کلب کے گارڈ کو گاڑی کی تلاشی لینے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو:فائل

LIVERPOOL: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل کے خلاف گارڈ پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ روحیل کے صاحبزادے علی روحیل نے گزشتہ روز گالف کنٹری کلب کےگارڈ محمد حسین کو گاڑی کی تلاشی لینے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ان کے خلاف آج گارڈ حسین کی مدعیت میں تھانہ چھاؤنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ طاقت کے نشے میں چور روحیل شیخ کے صاحبزادے نے گاڑی کی تلاشی دینے کے بجائے اسے گالیاں دیں اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایف آئی آر میں تشدد کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |