لاہور ہائیکورٹ نے شہریار خان اور نجم سیٹھی کی برطرفی سے متعلق درخواست نمٹادی

درخواست گزار شہریار خان اور نجم سیٹھی کی برطرفی کیلئے متعلقہ شکایتی کمیٹی سے رجوع کرے، عدالت


ویب ڈیسک February 24, 2015
ایسے معاملات کے لئے کرکٹ بورڈ کا شکایتی سیل موجود ہے لہٰذا درخواست گزار وہاں رجوع کریں، وکیل پی سی بی فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی کو برطرف کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی۔

چیرمین پی سی بی کو برطرف کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر چیرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی کو برطرف کیا جائے جس پر پی سی بی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے معاملات کے لئے کرکٹ بورڈ کا شکایتی سیل موجود ہے لہٰذا درخواست گزار وہاں رجوع کریں، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو متعلقہ شکایتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |