پی سی بی نے معین خان کو وطن واپس بلالیا

چیف سلیکٹرمعین خان ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل جوا خانہ گئے تھے جو ان کی واپسی کی وجہ بنی۔


ویب ڈیسک February 24, 2015
معین خان ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل جوا خانے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ معین خان کا جوا خانے جانے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد انہیں فوری وطن واپس بلالیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ کھیل منفی نتائج میں کھیلا جائے تو نتائج بھی منفی آتے ہیں۔ معین خان نے انہیں بتایا ہے کہ وہ صرف کھانا کھانے گئے تھے اور اس وقت ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔ معین خان کی واپسی سے ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ان کی غیرموجودگی میں نوید اکرم چیمہ ٹور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈکپ میچ سے قبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرآسٹریلیا کے شہر برسبین کے ایک جوا خانے میں دیکھے گئے تھے،معین خان ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر دونوں عہدوں پر کام کر رہے تھے لیکن شہریارخان کا کہنا تھا کہ کسی ایک عہدے کا انتخاب کرنا ہوگا،چند روز تک ضد پر اڑے رہنے کے بعد معین خان اس شرط پر منیجر کی پوسٹ سے ہٹنے پر تیار ہوگئے کہ انھیں قومی اسکواڈ کے ساتھ ورلڈکپ میں بھیجا جائے گا۔ اس پیش رفت پر تمام حلقوں نے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موجودگی کو کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان تنازعات کی وجہ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں