کراچی میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر جاں بحق

شبیر احمد کورنگی کے ضلعی صدر تھے جنہیں اسی علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک February 24, 2015
فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے دو کارکن بھی زخمی ہوئے، فوٹو:فائل

کورنگی میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 دوافراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان اہل سنت والجماعت کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شبیر احمد اہل سنت والجماعت کورنگی کے ضلعی صدر تھے جب کہ زخمی دو افراد بھی کارکن ہیں۔

دوسری جانب اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل دہشت گردی کانشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں