ایکسپو پاکستان کی بھرپورپذیرائی برآمدات3سال میں50 ارب ڈالر تک پہنچائی جا سکتی ہیں سربراہ ادارہ فروغ تجا?

نمائش کے دوران نائیجریا اور بھارت کے وفود نے وزیر تجارت سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں۔۔۔


Business Reporter October 06, 2012
نمائش کے دوران نائیجریا اور بھارت کے وفود نے وزیر تجارت سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ فوٹو : فائل

ایکسپو پاکستان نمائش میں توقع سے بھی زیادہ بھرپور رسپانس ملا ہے۔

پہلی مرتبہ غیرملکی اہم سرکاری شخصیات کو نظر انداز کرتے ہوئے حقیقی خریداروں کو مدعو کیا گیا، مربوط پالیسیوں کے تسلسل اور موثر مارکیٹنگ کے ذریعے ملکی برآمدات کو 3سال میں 50ارب ڈالر تک بڑھائے جانے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ یہ بات ادارہ فروغ تجارت (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیف ایگزیکٹو طاہر رضا نقوی نے ایکسپو پاکستان نمائش کے دوسرے روز اخباری نمائندوں سے خصوصی ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت کرنے والے مختلف ملکوں کے تجارتی وفود نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، گارمنٹ، ایگری کلچر لائیو اسٹاک فشریز میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ نمائش کے دوران نائیجریا اور بھارت کے وفود نے وزیر تجارت سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ نمائش کے دوسرے روز روس، جاپان، مصر، ہانگ کانگ، سائوتھ افریقہ، بحرین، سعودی عرب، افغانستان، کینیا کے وفود نے ملاقاتیں کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپو پاکستان نمائش کیلیے پانچ ماہ قبل سے تیاریاں کی گئی تھیں جو بارآور ثابت ہو رہی ہیں، جاپان نے پاکستان سے مینگو جوس، مصر نے پاکستان سے لائیو اسٹاک، جھینگے، کپاس اور چاول کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نمائش میں شریک تمام غیرملکی خریداروں کا ڈیٹا ایک ڈیٹا بینک میں جمع کیا جا رہا ہے تاکہ نمائش کے بعد فالو اپ کیا جاسکے، دوسری جانب چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کو تمام تجارتی وفود سے کاروباری ملاقاتوں کے لیے تمام تر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔