حصص مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ سے 34 پوائنٹس گرگئے

انڈیکس 15754ہوگیا، 48 فیصد حصص کی قیمتوںمیں کمی،7 ارب 60 کروڑ کا نقصان


Business Reporter October 06, 2012
انڈیکس 15754ہوگیا، 48 فیصد حصص کی قیمتوںمیں کمی،7 ارب 60 کروڑ کا نقصان. فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: نئی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سودمیں توقعات کے برعکس 50 بیسس پوائنٹس کی کمی۔

معیشت کی افزائش سے متعلق آئی ایم ایف کی وضاحتوں اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعدایک بارپھرمندی کی لپیٹ میں رہی، 48.35 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے7 ارب60 کروڑ29 لاکھ13 ہزار541 روپے ڈوب گئے، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس34.57 پوائنٹس کی کمی سے15754.39 ہوگیا۔

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس89.52 پوائنٹس کی کمی سے 13213.66 اور کے ایم آئی30 انڈیکس191.14 پوائنٹس کی کمی سے28175.43 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت6 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ58 لاکھ 48 ہزار950 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار335 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 146 کے بھائو میں اضافہ، 162 کے داموں میں کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں