فیفا کا متنازع فیصلوں میں ویڈیو ریفرل کے استعمال پر غور
ٹیکنالوجی سے استفادے کے حوالے سے چیئرمین ریفریز کمیٹی کی رائے تبدیل ہوگئی
فیفا نے آن فیلڈ غلطیوں کے تدارک کیلیے ریفریز کو ویڈیو ری پلے استعمال کرنے کی سہولت دینے پر غور شروع کردیا۔
ریفریز کمیٹی کے چیئرمین جم بوائس نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے اپنا ذہن تبدیل کرلیا اور اب پنالٹی ایریا میں پیش آنے والے متنازع فیصلوں میں ویڈیو ریفرل کی حمایت کروں گا، انٹرنیشنل ایف اے بورڈ نے ہفتے کو بیلفاسٹ کے اجلاس میں ویڈیو ری پلے استعمال کا معاملہ ایجنڈے میں رکھا تھا، اسے نئی تقویت پریمیئر لیگ میں پیش آنے والے حالیہ ریفرنگ کے متنازع فیصلوں کی وجہ سے ملی، فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کے صدر سیپ بلاٹر نے پہلے ہی تجویز دی تھی کہ ہر ٹیم کو2 ریویو اپیلیں کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، اس حوالے سے ٹرائلز نیدرلینڈز میں کیے جا چکے ہیں، جس میں میدان میں موجود ریفری کو ہاتھ میں نصب گھڑی کے ذریعے ٹی وی پر میچ دیکھنے والے آفیشل سے رہنمائی مل پائے گی۔
انگلش آفیشل بوائس اگرچہ بلاٹر کے آئیڈیے کی مکمل حمایت نہیں کرتے لیکن وہ اس کے محدود استعمال پر آمادہ ہوگئے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے اپنی رائے گذشتہ دنوں انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ اجلاس میں بھی دی تھی، بوائس نے کہاکہ میں ہمیشہ سے گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کا حامی رہا ہوں لیکن اس کے علاوہ کسی اور ٹیکنالوجی کو قابل بھروسہ نہیں سمجھتا، اب میں نے اس حوالے سے اپنا ذہن تبدیل کرنا شروع کردیا ہے، اگر 18 گز کے باکس میں ہونے والے متنازع فیصلوں میں ٹیکنالوجی استعمال کیلیے دستیاب ہے تو پھر ہمیں اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔